April 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/shulikovteam.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

جیت کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین میں نیٹو کی مداخلت دنیا کو جنگ عظیم کے دہانے پردھکیل سکتی ہے۔

Russian President Vladimir Putin speaking after the results. Photo: PTI

روس کے صدر ولادیمیرپوتن نتائج کے بعد خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پوتن نے مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی اور نیٹو کی مداخلت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر دھکیل سکتی ہے۔ موقر انگریزی روزنامہ ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے پوتن نے مغربی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو بتایا کہ اس طرح کے ردعمل کی انہیں ’توقع‘ تھی۔ واضح رہےکہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، پولینڈ اوریوکرین نے روس میں انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکا ر کردیا ہے۔ واضح رہےکہ روس میں تین دن ۱۵؍ ، ۱۶؍ اور۱۷؍ مارچ تک منعقد ہونے صدارتی انتخابات میں صدر ولادیمیر پوتن ۸۷؍ فیصد ووٹوں کے ساتھ روس کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ 
  اس جیت کے بعد پوتن نے اپنے حامیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’ ’آپ ان سے کیا امید کر رہے تھے؟ کیا وہ ہمارے لیے تالیاں بجائیں گے؟ وہ ہمارے خلاف ہیں، ان کا مقصد ہماری ترقی کو محدود کرنا ہے، اس لیے وہ کچھ بھی کہتے رہیں گے۔ ‘‘پوتن نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ سرحد یوکرینی حامی فوجیوں کے حملوں سے محفوظ رہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بطور صدر ان کا پہلا کام یوکرین جنگ سے نمٹنا، فوج کو مضبوط بنانا اور دفاع کو بہتر بنانا ہے۔ جب ان سے نیٹو کے ساتھ براہ راست تصادم کے امکان کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آج کی دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے، یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر پہنچا سکتی ہے۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، پولینڈ اور یوکرین سمیت دیگر مغربی ممالک نے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکہ میں وہائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا کہ’’ یہ انتخابات منصفانہ نہیں ہیں کیونکہ پوتن نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال دیا اور دوسروں کو اپنے خلاف انتخاب لڑنے سے روک دیا۔ ‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *