April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/shulikovteam.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
یوم پاکستان،اقبال اور قائداعظم کی سیاسی بصیرت کی بدولت ہمیں آزاد ملک نصیب ہوا،سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی سنیٹرل سیکٹرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری،مسیحی رہنما راشد چوہان،اقلیتی ایم این اے نوید جیوا، اسلام آباد بار کے صدرراجہ شکیل عباسی،ندیم بھٹی،سہیل رومی،طارق غوری،پاسٹر قیصرچوھان،پاسٹر شکیل،پاسٹر آصف کھرکھر،پاسٹر ایوب،پاسٹر زاہد اقبال،پاسٹر جمیشد نے یوم پاکستان اور ایسٹر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کی یاد دلاتاہے۔صدر آصف علی زرداری،چیرمین بلاول بھٹو زرداری ایسٹر کے موقع پر اسلام آباد پیپلز پارٹی مسیحی وفد کو ملاقات کے لیے زرداری ہاوس وقت دیں، ایسٹر پر رمضان کے باوجود مسیحی برادری کی عید کی خوشی میں تمام ریسٹورنٹس اور تفری مقامات کھولنے کی اجازت دی جائے، مسیحی برادری ایسٹر تہوار جوش وخروش سے منائیگی، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے کرسچن کمیونٹی کو بے پناہ حقوق دئیے بلاول بھٹو اپنی شہید ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسیحی برادری سے کئے وعدے ضرور پورے کریں گے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بے نظیر بھٹو شہید کی حقیقی تصویر ہیں،مسیحی برادری کا ہر فرد اپنی پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ایسٹر پر تمام گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن قائداعظم اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت کا ثبوت ہے شاعر مشرق نے اپنی شاعری کے ذریعے برصیغیرکے مسلمانوں کو بیدار کر دیا اور ان کے لیے علحدہ وطن کا خواب دیکھا جس نے ہمارے قائدین کی شبانہ روز محنت کے نتجے میں حقیقت کا روپ دھارا اور آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں،قائد کے اصولوں کی روشنی میں قوم آج بھی متحد ہو کر ملک کو نا قابل تسخیر بناسکتی ہے مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک و قوم کے لیے قر بانیاں پیش کی ہیں پیپلز پارٹی مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ہم آزادی کی راہ میں قربانی دینے والے غازیوں اور شہدائے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *