April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/shulikovteam.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قراداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔ قرارداد میں تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا غیر حاضر رہا۔اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے لامتی کونسل بار بار جنگ بندی کی قراداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی تھی۔امریکا کا قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کا اقدام غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر اس کے اور اس کے اتحادی اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلاف کا اشارہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *