April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/shulikovteam.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
دنیا بھر میں لاہور قلندرز کرکٹ کے فروغ کیلئے پیش پیش

 زمبابوے میں پی ڈی پی کے انعقاد کے بعد ڈربن قلندرز اور ٹورنٹو نیشنلز میں کوچنگ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔یہ تمام اقدامات لاہور قلندرز کی دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کاوش کی عکاسی کرتے ہیں۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ زمبابوے کے نوجوانوں کا جوش و خروش اور کرکٹ سے لگن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔کیو کیو، بلاوئیو اور ہرارے میں بہت باصلاحیت کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں بھرپور حصہ لیا ہے،پانچ باصلاحیت کھلاڑیوں کو زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں شرکت کا موقع ملے گا۔عاقب جاوید کا مزید کہناہے کہ زم ایفرو ٹی ٹین کے بعد ان کھلاڑیوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت دینے کے بعد پی ایس ایل میں شرکت کا موقع  بھی ملے گا۔ٹورنٹو نیشنلز کے ذریعے کینیڈین کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی، فہیم اشرف اور کولن منرو جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کاوش کی عکاسی کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *