April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/shulikovteam.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کو بونس کے وائرل نوٹی فکیشنز جعلی نکلے

وزارت خزانہ نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 15 فیصد بونس دینے  اور وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں سے  متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشنزجعلی قرار دے  دئیے۔وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والےبنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر عید الاؤنس کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔جعلی نوٹیفکیشن میں عید کے موقع پر گریڈ 1 تا 22 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا15 فیصد دینے کا کہا گیا ہے. جس پر سیکشن آفیسر آر تھری فوزیہ حسین کے دستخط ہیں۔سیکریٹری خزانہ امداد اللہ نے وضاحت میں کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش بنیادی تنخواہ کا15 فیصد عید الاؤنس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *