May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/shulikovteam.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، متعدد زخمی

منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں عید پر پکنک منانے پارک آئے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق نواز شریف پارک میں شہد کی مکھیوں نے متعدد افراد کو کاٹ لیا، پکنک پر آئے بچوں نے شرارت کی اور چھتے پر کچھ مارا جس کی وجہ سے مکھیوں نے شہریوں پر حملہ کیا۔حکام کے مطابق حملے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال ملکوال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔تحصیل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ نواز شریف پارک کو عارضی طور پر شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا، پارک کو اسپرے کرنے کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید کا دوسرا روز بھرپور جوش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *