May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/shulikovteam.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ایران اسرائیل کشیدگی ، پاکستان نے مغربی سمت سے آنیوالی پروازوں کی نگرانی شروع کر دی

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد پاکستان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی فضائی حدود خصوصاً مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع نے کہا ہے کہ نئی صورتحال کے حوالے سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں .افغانستان اور ایران کی سمت سے آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی جائے گی۔سی اے اے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملکی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول سے لازمی اجازت لینا ہو گی۔

واضح رہے گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے. ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *