May 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/shulikovteam.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آر پی اوکا پاک نیوزی لینڈ پریکٹس سیشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچوں کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرلئے آر پی او بابر سرفراز الپا نے پاک نیوزی لینڈ پریکٹس سیشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئیر افسران آر پی او کے ہمراہ تھے ایس ایس پی آپریشنز نے آر پی او راولپنڈی کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریف کیاراولپنڈی پولیس کے پانچ ہزار سے زائد افسران و جوان محنت و مستعدی سے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں آر پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی آپریشنز نے سٹیڈیم اور گردونواح میں پوائنٹ وائز سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایات دیں کرکٹ ٹیمز اورشائقین کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکار انتھک محنت کے ساتھ فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *